منگلور تا بنجوٹ روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02فروری2018) منگلور تا بنجوٹ روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف اہلیان علاقہ کا سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، آئندہ جمعہ تک کی ڈیڈ لائن ، نشاط چوک میں دھرنا دینے کا اعلان ، تحصیل ناظم اکرام خان اور خالد محمودکی بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس ، فضل واحد خان اور دیگر نے کہا کہ منگلور تا بنجوٹ روڈ کی عدم تعمیر کی وجہ سے 24دیہات کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مظاہرین نے متعلقہ ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ممبران اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ ممبران اسمبلی کی اس سلسلے میں دعوے بے بنیاد ہیں ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی بھی برائے نام ہے اور منظر پر کچھ نظر نہیں آرہا ، مظاہرین نے کہا کہ اگر فوری طور پر سڑک پر کام شروع نہ کیا گیا تو ہم 24دیہات کے مساجد میں اعلانات کرکے پورے لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں گے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں سڑکیں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، تاہم منگلور تا بنجوٹ روڈ کی عدم تعمیر ہمارے ساتھ ناروا ظلم اور زیادتی ہے ، تحصیل ناظم اکرام خان اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

BanjotProtestRoad