منگلور میں آتشزدگی سے پانچ کمروں پر مشتمل مکان بمعہ سامان جل کر خاکستر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :18جنوری2018ء)منگلور کے علاقہ گٹ میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ کمروں پر مشتمل مکان اور اُس میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ گٹ بیلہ میں غنی الرحمان کے گھر کے ایک کمرہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے باقی کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مالک مکان کے مطابق کمروں میں موجود سونا، نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

FireManglawar