منگلور میں بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) منگلور میں بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا ، ملزم واردات کے بعد فرار ، پولیس نے تلا ش شروع کردی ، وجہ قتل رقم کی تنازعہ بتائی جارہی ہے ، گزشتہ روز سوات کے گاؤں منگلور کے علاقہ شکروں میں سید نواب ولد جام شیر علی نے اپنی بہن مسماۃ(س) زوجہ سمیع اللہ سکنہ سابونے کو فائر نگ کرکے قتل کردیا ‘ ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ‘ ذرائع کے مطابق ملزم سید نواب اپنی مقتولہ بہن کا قرض دار تھا ‘ مقتولہ کو رقم کی مطالبہ پر موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

بھائی نے فائرنگبہن قتلپولیستلاش جاریرقم تنازعہسابونےسواتفرارمنگلور
Comments (0)
Add Comment