سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08مئی2018) مینگورہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے موبائل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا، متعدد چوری شدہ موبائلز برآمد کر لئے گئے، ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ مینگورہ اختر ایوب نے کارروائی کرتےہوئے نو موبائل چوروں کو گرفتارکرلیا، جن سے 63 عدد موبائل برآمد کرلئے گئے، گرفتار ہونےوالوں میں لیاقت ولد ذولفقار سکنہ ملابابا، جاوید ولدخائستہ سکنہ کانجو،محمد کریم ولد غازی سکنہ ملوک آباد،حیات ولدامیرمحمد سکنہ رنگ محلہ،عصمت علی ولد بخت شیروان سکنہ مکانباغ،شکیل ولد صاحب بھادر سکنہ امانکوٹ،افتخار ولد حضرت عثمان سکنہ شریف آباد،سلمان ولد عبد الغفار سکنہ شریف آباد،ناصر عرف طورےولد رسول خان سکنہ شریف آباد شامل ہیں ۔