موبائل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،لوگوں نے خوب دھلائی کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)مینگورہ میں موبائل چھیننے والا لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا،موبائل چور کو دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں پیر کی شب گیارہ بچے موٹر سائیکل پر سوار ملزم شوکت ایک نوجوان سے موبائل چھیننے کی کوشش کر رہا تھا کہ نوجوان نے اُسے گھیر لیا جبکہ آس پاس سے لوگ بھی جمع ہوگئے اور موبائل چور کی دھلائی کردی،بعد ازاں ملزم کو مینگورہ پولیس کے حوالے کردیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے گروہ کے مزید دو ارکان کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ چوری کئے گئے 8موبائل بھی بر آمد کر لئے گئے،پولیس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے اسلحے کی نوک پر موبائل چھیننے والوں کا گروہ سرگرم تھا اور گرفتار ملزم اس گروہ کا سرغنہ ہے ،پولیس نے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Arrestedmobile snatcher