اشتہار

مولانا حجت اللہ کو ٹکٹ ملنا خوش آئند ہے، اعجاز خان

اشتہار

 سوات (زما سوات ڈاٹ کام )جے یو آئی سوات کے رہنما اعجاز خان نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزیی مئیر کے لئے مولانا حجت اللہ کو ٹکٹ دینا خوش آئند ہے ،پارٹی قائدین کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے،سوات کے تمام تحصیلوں اور بابوزیی کے مئیر شپ پر کلین سویپ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ف PK5 کے راہنماء اعجازخان نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام تحصیلوں اور خصوصاً تحصیل بابوزیی کے مئیر پر کامیابی کے لیے ہم نے حکمت عملی ترتیب دی ہے ہم پی ٹی آئی کو ہر میدان میں شکست فاش دینگے انہوں نے کہا کہ میں نے بھی تحصیل بابوزیی کے مئیر شپ کے لئے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قائدین نے تحصیل مئیر کے لئے ٹکٹ مولانا حجت اللہ کو دیا ہے اب میری پوری کوشش ہے کہ مولانا حجت اللہ کے کامیابی کے لئے دن رات محنت کرینگے۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار