موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :25جنوری2017ء) مکان باغ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ مکانباغ چوک میں نوید نامی موٹر سائیکل سوار نے سڑک کنارے ٹریفک پولیس اہلکار ایوب گل کو ٹکر مار دی تھی جس کے باعث پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

AccidentMotorcycle