سوات(زما سوات ڈاٹ کام:06اکتوبر2017ء)کوکارئی پولیس نے چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے،چوری کئے گئے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے،پولیس کے مطابق کوکارئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان محمد مجتبیٰ اور امجد کو گرفتار کر لیا جبکہ اُن کے قبضے سے دو چوری کئے گئے موٹر سائیکل اور دیگر پارٹس بھی بر آمد کر لئے،پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔