مٹہ،آتشزدگی سے مکان میں موجود سامان خاکستر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ مدینہ کالونی میں مکان میں آتشزدگی سے گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے مدینہ کالونی میں ظاہر شاہ نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث گھریلوں سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

مالک مکان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے گھریلوں اور روزمرہ استعمال کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور اب گھر میں کسی بھی قسم کی خوراکی اشیاء یا استعمال کی چیزیں نہیں ہیں۔ مذکورہ شخص نے حکومت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے ۔

BurnedFireHousematta
Comments (0)
Add Comment