سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17ستمبر 2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا ، پولیس ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے شیر پلم میں موٹرسائیکل سوارنے بے قابو ہوکر خاتون مسماۃ شاہ جہاں زوجہ باچا زادہ کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا ہے ، موقع پر موجود لوگوں نے خاتون کو فوری طورپر طبی امد اد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو گرفتا رکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔