سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )سوات کی تحصیل مٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے امن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین نے کی ، ریلی کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے قائدین ضلعی امیر سابق صوبائی وزیر قاری محمود حاجی اسحاق زاہد اور دیگر علماء کررہے تھے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ سطح پر برما کے ان مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ،آخر میں ظلم کے شکار مظلومین کے لئے رب تعالیٰ سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔