مٹہ،خاتون کا دریائے سوات میں چلانگ لگا کر اقدام خودکشی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کا دریائے سوات میں چلانگ لگا کر اقدام خودکشی، موقع پر موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے باغ ڈھیرئی کے مقام پر خاتون زوجہ شرافت علی ساکنہ بیدرہ مٹہ جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے نے اچانک دریائے سوات میں چلانگ لگا کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود لوگوں نے اسے بچالیا، زخمی خاتون کو اسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، مٹہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

mattaSuicide