سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں گیارہ سالہ آصف ولد سلطان گھر کے چھت پر موجود تھا کہ بجلی کے تار سے ٹکرا کر اُسے زور کا جھٹکا لگا، گھر کے دیگر افراد نے اُسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔