مٹہ،سترہ سالہ نوجوان کا چار سالہ بچے پر تشدد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :30مارچ2018)تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں 17 سالہ نوجوان نے چار سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مٹہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دیے۔ پولیس کے مطابق بچے کے والد نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا چار سالہ بچہ(م) گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ کچھ دیر بعد وہ روتے ہوئے گھر میں داخل ہوا اور ملزم کی شکل سے نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس کو دس روپے کا نوٹ دے کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو زخمی حالت میں میڈیکل اور طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 377، 53 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور 7ATA کے دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے اسے جسمانی ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سیدو شریف میں پیش کر دیا گیا۔

BeatenKidmatta