مٹہ،شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں ملزم تندارے نے اپنی بیوی مسماۃ(س) کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ سے گھریلوں ناچاقی بتائی جا رہی ہے۔

KilledmattaWoman