مٹہ،مختلف حادثات میں ایک جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27 ستمبر2017 ء) مٹہ میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ سیجبنڑ میں سوزوکی کی ٹکر سے محمد رحیم ولد بخت شیروان جاں بحق ہوگیا،علاقہ نو خارہ میں اکبرعلی اور اختر علی ولد صنوبر نے مبینہ طور پر دس سالہ بچے ساجد ولد شہزاد کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا،شنگواٹئی میں معمولی تکرار پر دو افراد میں جھگڑا ہوا جس میں دونوں افراد زخمی ہو گئے، اسی طرح خریڑئی میں زیر تعمیر مکان گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ بھی درج کرلی ہے۔

Accidentinjuredmatta