سوات (زما سوات ڈاٹ کام :23 دسمبر2017ء) سوات کے علاقہ مٹہ میں مختلف حادثات میں دو بچیوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا،ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے گورڑہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ساجد،سعید اللہ اور عمر علی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،دوسرے واقعے میں موٹر کار کی ٹکر سے دو بچیاں ریشما اور فائزہ زخمی ہو گئی جبکہ سین پوڑہ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے عظمت اللہ زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔