مٹہ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں نامعلوم افراد نے چریوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ نامعلوم افراد نے 51سالہ غیاس الدین ولد محمد رشاد کو نامعلوم افراد نے چریوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے، غیاس الدین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Killedmatta