مٹہ،پانچ سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔ 03اکتوبر2017) مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ میں پانچ سالہ سونم دختر سربلند سڑک کنارے جا رہی تھی کہ موٹر کار نے اس کو ٹکر ماردی اور بعد میں تیزرفتار فلائنگ کوچ اس کے اوپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی،پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا ہے۔

Accidentmatta