مٹہ،پولیس نے120لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09نومبر2017ء) مٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 120 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں مٹہ ڈی ایس پی اکبر شنواری اور ایس ایچ او سید احمد خان نے چھاپے کے دوران ملزم احسان اللہ ولد ابراہیم سکنہ برہ درشخیلہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے120 لیٹر شراب،30لیٹر خمیر اور سامان کشیدہ کاری برآمد کرلیا۔

mattaPolice