سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں گزشتہ شب بریم پل کے قریب موٹر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے
50 سالہ عمرخان،36 سالہ واجد، 33 سالہ عطاء ملک سکنہ مینگورہ بشمول زخمی خاتوں کو ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔