مٹہ میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں9 افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔یکم ستمبر2017ء )مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں9افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں دو فریقین کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ،جمعہ کے روز دونوں فریقین میں تو تو میں میں ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ قربانی کے لئے لائے گئے چھریوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے ایک دوسرے پر وار کئے گئے جس میں دونوں فریقین سے9افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Fightinjuredmatta