مٹہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،تین ملزمان گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) مٹہ کے علاقہ خواص بانڈہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،پولیس نے مقتولہ کے شوہر،سسر اور نند کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ خواص بانڈہ میں صبح 8بجے کے قریب مسماۃ شمیم بی بی زوجہ ابراہیم کو اس کے سسرالیوں جن میں اس کا شوہر ابراہیم،سسر فرید اور نند زینبہ شامل ہے نے مل کر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اُسے خودکشی قرار دے دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد باچا انور ولد غلام محمد نے 12بجے کے قریب رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو سسرالیوں نے مل کر قتل کیا ہے جس کے بعد مقتولہ کے شوہر،نند اور سسر کو گرفتار کرلیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کو ایک گولی سر اور دوسری سینے میں ماری گئی ہیں،بعد ازاں خاتون کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

deadFiringmattaWoman