مٹہ میں فلائنگ کو چ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم،باپ بیٹا زخمی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام۔15اگست2017ء)سوات کے علاقے مٹہ میں فلائنگ کو چ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ، موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردئیے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق مٹہ کے علاقے شکردرہ کے مقام پر گزشتہ روز سواریوں سے بھری تیز رفتار فلائنگ کو چ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل پر سوار بخت تاج اور اس کا جواں سال بیٹا محمد زادہ جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے سڑک پر گرنے سے شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود لوگوں نے با پ بیٹے کو طبی امداد کیلئے مٹہ اسپتال منتقل کرلیا ہے ، پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور کو گرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Accidentmatta