مٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ماں بیٹے کو قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :10دسمبر2017ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کو جوان بیٹے کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ کالاکوٹ پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھے کہ تین افراد نے گھر میں داخل ہوکر 32 سالہ ملوک ولد سید علی اور اُن کی سوتیلی والدہ حسن جمالہ بیوہ سید علی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ نتیجتاً دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ کالاکوٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.

deadFiringmattaWoman