سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔05اگست2017ء)مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں نوجوان طالبعلم نے زہریلی دوا پی لی،بروقت علاج ملنے پر جان بچ گئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کوز شیر پلم میں16سالہ تورخان ولد ہارون باچا نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر زہریلی دو اپی لی جس سے اُس کی حالت غیر ہوگئی،نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی جان بچ گئی،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔