سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14 مارچ2018)مٹہ کے علاقے خریڑئی میں مویشی خانہ گرنے سے دو مویشی ہلاک ہو گئے،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے خریڑئی میں مسلم خان ولد خادی گل کا مویشی خانہ شدید بارشوں کی وجہ سے گر گیا جس کے باعث دو مویشی ہلاک ہو گئے،مسلم خان کے مطابق ان کا تین لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔