سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19جولائی2017ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں تیز رفتا ر موٹر کار نے بچے کو کچل ڈالا، طبی امداد فراہمی کے دوران اسپتال میں جاں بحق ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق برہ درشخیلہ میں تیز رفتار این سی پی گاڑی کی ٹکر سے عرفان ولد عمر سید ساکن کراچی جس کی عمر 10 سال بتائی جاتی ہے اور جو اپنے رشتہ داروں کے ہاں آ یا ہوا تھا شدید زخمی ہوا ، زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مٹہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ موٹر کار ڈرائیور سجاد علی ولد سلطان روم کے خلاف درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔