سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27جنوری2018ء) مٹہ کے علاقہ لالکو میں قیمتی لکڑی سمگل کرنے والے ٹمبر مافیا کے دو ارکان گرفتار،لاکھوں کی قیمتی سلیپران قبضے میں لے لئے گئے۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو میں مبینہ ٹمبرمافیا کے دو ارکان محمد اور سوداگر قیمتی درخت کاٹنے میں مصروف تھے کہ پولیس کا اطلاع ملی،پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتارکرلیا اور قیمتی سلیپران سے بھرے ٹرک کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔