سوات(زماسوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال تھانہ کے حدود میں دور دراز علاقے کڑامار میں شادہ شدہ خاتون مسماتہ (ن) کو مبینہ طور پر اپنے دیور رسول شاہ نے آتشین اسلحے سے قتل کردیا پولیس کے مطابق انہوں نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ قتل کے الزام میں ملزم کو بمعہ اسلحہ گرفتارکرلیاگیاہے، مقامی لوگوں کے مطابق مقتولہ کا خاوند سعودی عرب میں برسرروزگارہے اور ایک ماہ قبل مقتولہ گھر سے مبینہ طور آشنا کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔