سوات (زماسوات ڈاٹ کام۔02اگست2017)مہوڈنڈ جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ایک ماہ بعد دریائے سوات سے بر آمد کر لی گئی،ذرائع کے مطابق عید الفطر کے دن کالام کے علاقہ مہوڈنڈ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے تین افراد جھیل میں ڈوب گئے تھے جن میں دو افراد کی لاشیں مختلف مقامات پر دریائے سوات سے نکال لی گئی تھی جبکہ ایک کی تلاش جاری تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ اور سات دن بعد ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے مدین کے مقام پر نوجوان اکبر علی کی لاش بر آمد کر لی ہے جسے ورثاء کے حوالے کر کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔