میانگل اسفندیارامیرزیب کی شہادت کو دس سال پورے ہوگئے

سوات زما سوات ڈاٹ کام :28دسمبر2017ء) والئی سوات کے نواسے میانگل اسفندیار امیرزیب کی شہادت کے دس سال پورے ہو گئے،ضلع بھر میں کہی پر بھی کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا،2007 میں میانگل اسفندیار امیر زیب کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ الیکشن مہم کے لئے علاقہ بنجوٹ اور سرسردارے گئے ہوئے تھے جہاں پر شدت پسندوں نے ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑادیا تھا۔اسنفدیار امیر زیب ممبر صوبائی اسمبلی،صوبائی وزیر تعلیم اورسوات کے ضلع ناظم رہ چکے تھے۔جمعرات کے روز میانگل اسفندیار امیرزیب کی شہادت کو دس سال پورے ہوگئے مگر کہی پر بھی کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہ کیا جا سکا اور نہ شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تقریب منعقد ہوئی۔

Miangul Asfandyar Amir zebRoyal FamilyWali-e-Swat