میاں شہباز شریف 14 جولائی کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف 14جولائی بروز ہفتہ کو حلقہ این اے تین کے انتخابی کیمپئن کے حوالہ سے سوات کا دورہ کرینگے جبکہ شہباز شریف کا شانگلہ میں بھی جلسوں سے خطاب کی منصوبہ بندی ہے اس سلسلہ میں صبح دس بجے الپورئی شانگلہ اور دوپہر دو بجے منگلور گراؤنڈ سوات میں جلسوں سے متوقع طور پر خطاب کرینگے، یاد رہے کہ این اے تین سوات سے شہباز شریف قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کا متفقہ امیدوار ہے

na3National Assembly pakistanpakistan muslim leaguePMLNshahbaz sharifالپورئیامیدوارامیر مقامانتخابی مہمجلسہحلقہ این اے تینسواتشہباز شریفمنگلورمیان
Comments (0)
Add Comment