اشتہار

میرشکیل الرحمن کی گرفتاری،سوات پریس کلب کا احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کے بے جاگرفتاری کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ اور واک، میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے صحافیوں نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کے نیب کی جانب سے بے جا گرفتاری کے خلاف احاحتجاجی مظاہرہ کیا اور واک کا بھی انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی کااورانہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا اور یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا کے کارکنوں کا معاشی قتل شروع کیا ہے اور ہرزاروں ملازمین اور کارکنوں کو بے روزگار کرکے ان کا معاشی قتل کررہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریت کے دور زیادہ آج میڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت اصلاحی تنقید بھی برداشت نہیں کرسکتی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہا کیا جائیں ورنہ احاحتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار