میری بیوی اور بچوں کو بازیاب کرایا جائے،رحم زیب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اکتوبر2017ء)مینگورہ طاہر آباد کے رہنے والے رحم زیب نے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے فضل حق سکنہ قمبر نے میرے بیوی کو زبردستی اغواہ کیا ہے جبکہ میں بچپن سے فالج کے مرض میں مبتلاء ہوں ، میرے چار بچے ہیں جو کہ فضل حق کے قبضے میں ہے ، انہوں نے یہ بات اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے اپنے بیوی اور بچوں کے پیچھے در بدر کی ٹوکرے کھارہاہوں لیکن کو ئی پرسان حال نہیں اسی طرح میرے گھر سے میرے بچوں اور بیوی کے علاوہ گھر سے نقد روپے اور رکشہ جو کہ میرا تھا وہ بھی لے گئے ہے ،اس حوالے سے میں نے مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کیا ہے تاہم میں معذور ہوں اور کوئی مدد گار نہیں میں صوبائی و قومی اعلیٰ حکام سمیت ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر میرے اس کیس میں کاروائی کرتے ہوئے میرے بیوی بچوں کو اس اغواہ کا رسے رہاکرکے میرے حوالے کیا جائے ۔

PoliceSwat Press Club