مینگورہ،الائیڈ بینکوں کے ایم ٹی ایم مشین خراب،صارفین رُل گئے

زما سوات ڈاٹ کام(02مئی2019ء) مینگورہ میں بیشتر الائیڈ بینکوں کی اے ٹی ایم خراب، صارفین کو رقوم نکالنے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا، بینک سکوائر میں موجود اے ٹی ایم پر خراب ہونے کا کاغذ بھی چسپا ں کردیا گیا، صارفین مایوس ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے نشاط چوک اور بینک سکوائر میں موجود الائیڈ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب پڑی ہیں جس کے سب مذکورہ بینکوں کے صارفین کو رقوم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، یہ مشینیں کب ٹھیک ہوں گی؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں، صارفین امیدلیکر اے ٹی ایم جاتے ہیں مگر وہاں سے مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں، بینک سکوائر میں موجود الائیڈ بینک کی مشین پر اے ٹی ایم خراب ہے کا کاغذ چسپا ں نظر آتا ہے جبکہ نشاط چوک کی اے ٹی ایم کا شٹر بند ہے، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی مستقل طورپر دور کرنے اورانہیں ہر وقت فعال رکھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر وہ الائیڈ بینکوں سے اپنے اکاؤنٹ ختم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

AlliedATMMingora
Comments (0)
Add Comment