سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔16ستمبر2017ء )مینگورہ کے محلہ امانکوٹ میں نامعلوم افراد نے مکانوں کے دروازوں کو آگ لگادی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا، ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ امانکوٹ اور عثمان خیل میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے پانچ گھروں کے باہری دروازوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے، مقامی لوگوں نے دیر رات تک اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ آگ کی وجہ سے گھروں کے باہری دروازے جل گئے ہیں جبکہ ابھی تک ملزمان معلوم نہ ہو سکے ہیں۔