سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04دسمبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں پولیس موبائل کی ٹکر سے بائس سالہ نوجوان زخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں تیز رفتار پولیس موبائل نے سڑک کنارے بائیس سالہ عابد کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا،نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی ایک ٹانگ ٹوٹ چکی ہے جبکہ جسم کے مختلف حصے بھی زخمی ہوئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ
پولیس موبائل غلط سائیڈ سے آرہی تھی اور تیزرفتاری کے باعث نوجوان کو ٹکر ماردی۔
اس حوالے سے جب پولیس سے رابطہ ہوا تو انہوں نے پہلے حادثے سے انکار کیا جبکہ مزید استفسار پر صرف اتنا بتایا کہ پولیس کے موبائل نے نہیں بلکہ عام گاڑی نے نوجوان کو ٹکر ماری ہے۔