مینگورہ،قمبر میں کنویں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :10دسمبر2017ء)مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں ایک شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جان عالم ولد روشن سکنہ گوگدرہ ایک سی این جی کے واش روم میں جارہا تھا کہ واش روم کے قریب کنویں کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے پاؤں پھسل کر کنویں میں جا گرا۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اُن کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ چل بسا

deadQambar