مینگورہ،قومی وطن پارٹی کا مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مہنگائی وبے روزگاری اور ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،شرکاء نعرے لگاتے ہوئے جلو س کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے بھی لگائے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحما ن نونو،ضلعی صدر شیر بہادرخان اوردیگر نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے،

حکمرانوں کے پاس عوام کو مسائل سے نکالنے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی پروگرام موجو دنہیں وہ صرف خالی خولی نعروں اور وعدوں سے کام چلاکر عوام کو دھوکہ کو دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے،لوگ خود کشی اور فاقہ کشی پر مجبورہیں مگر حکمرانوں کو ان کے حال پر ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،نہ کسی کو نوکری دی،نہ مہنگائی ختم کی اور نہ ہی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ عوامی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے،

انہوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرسخت افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ناروے کے سفیر کودھکے دے کر ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں اورعوام نکل کر اس حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دیں،مظاہرین سے ملک عمران خان،امجد،فہدخان،برکت لالااوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

MingoraPress ClubProtestQWP
Comments (0)
Add Comment