سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء)مینگورہ کے محلہ گل مشال اور رنگ محلہ میں گندگی کے ڈھیر سے عوام عاجز آگئے،صفائی مہم میں ابھی تک ان محلوں کی صفائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے باعث علاقہ عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے،علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ کئی دنوں سے رنگ محلہ اور محلہ گل مشال میں گند پڑاہوا ہے جبکہ نالیاں بھی گندگی کیوجہ سے بند ہوگئے ہیں اور ہر طرف بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خد شہ ہے، مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ کئی بار ٹی ایم اے اہلکاروں سے رابطہ کیا گیالیکن ان کا کہنا ہے کہ ہماری ڈیوٹی مینگورہ خوڑ کی صفائی پر لگائی گئی ہے جب تک انتظامیہ کی طرف سے احکامات نہیں ملتے اس وقت تک ہم وہاں کام نہیں کر سکتے ،علاقہ مکینوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مینگورہ خوڑ کیلئے کوئی متبادل ذریعے سے صفائی کا بندوبست کریں اور جہاں صفائی انتہائی ضروری ہے وہاں توجہ دیں ۔