سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ نویکلے میں ندی تین کلو پرانا بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا،پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ نویکلے میں ایک ندی سے تین کلو پرانا زنگ آلود بم برآمد کرلیا گیا،مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ندی میں ایک بم پڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کئی سال پرانا تھا جو سوات میں آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ہاتھوں یہاں چھوڑا گیا تھا۔