سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21نومبر2017ء)مینگورہ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی جاری ہے،کارروائی کے دوران صرف ایک دن میں ستر رکشے بند کردئے گئے ،اس حوالے سے ٹریفک انچارج وزیر حسین اور ٹی اے ایس آئی سکندراخون خیل نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جبکہ ساتھ غیرقانونی ،بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور نوعمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ کارروائی کے دوران صرف ایک دن میں ستررکشے پکڑکر بند کردئے گئے جبکہ دیگر کے خلاف کارروائی بدستور جاری ہے۔