مینگورہ،گیس پائپ لیکج کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31 دسمبر2017ء)مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں گیس پائپ لکیج کی وجہ سے آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ فدا محمد کے گھر میں گیس پائپ میں لکیج کی وجہ سے آگ لگنے سے فدا محمد، محمد سلیم، سعید خان، علی شاہ اور ہدیہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں سے اُن کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

FireGasinjuredMingora