سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 جنوری 2019ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مصروف ترین چوک سہراب خان چوک دو سال قبل نصب کردہ ٹریفک سگنل مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے، ان سگنلز کو تقریبا دو سال قبل سوات کے ٹیکنیکل کالج کے طلبہ کے تعاون سے نصب کیا گیا، جس کو ٹریفک پولیس نے عملی طور پر ٹریفک کنٹرول کیلئے استعمال کرنا بھی شروع کردیا تھا تاہم چند دن گزرنے کے بعد ان سگنل کو بند کردیا گیا تھا، اور اب دو سال بعد وہ سگنل ہی لاپتہ ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق ان سگنلز پر تقریبا پچیس لاکھ روپے خرچہ ایا تھا ، پولیس اہلکار بھی سگنل کے غائب ہونے سے لاعلم ہیں ۔