مینگورہ، شوہر نے احاطہ کچہری میں خنجر کے پے درپے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 نومبر 2018ء) ضلعی کچہری مینگورہ میں آج صبح شوہر نے احاطہ کچہری میں خنجر کے پے درپے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی کے رہائشی عارف خان ولد فقیر شاہ کا اپنی بیوی مسماۃ (ع) دختر گل فروز سے کیس چل رہا تھا جس میں آج دونوں کی پیشی تھی اس دوران ملزم عارف خان نے اپنی بیوی مسماۃ (ع) دختر گل فروز پر خنجر کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے ملزم عارف خان کو قابو کرکے پولیس کے حوالہ کردیا اور خاتون مسماۃ (ع) کو شدید زخمی حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدوشریف کے شعبہ حادثات پہنچادیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

بھری عدالتبیویپے در پےجاں بحقچھریخنجرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےسواتشدید زخمیضلعی کچہریعدالتکے وارلڑکیہسپتال
Comments (0)
Add Comment