سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں بونیر کے رہائشی کی لاش کمرے سے بر آمد کرلی گئی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق بونیر کے علاقہ بر گوکند کا رہائشی عثمان علی ولد عبد الاکبر گزشتہ رات مینگورہ آیا تھا اور ادھیانہ ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ دوپہر تین بجے کے قریب ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی کہ کمرے میں موجود شخص گزشتہ رات سے کمرے سے باہر نہیں نکلا ہے اور دروازہ کھٹکٹانے پر بھی کوئی ریسپانس نہیں دیا جا رہا۔ جس پر پولیس کمرے کے اندر داخل ہوئی تو مذکورہ شخص کی لاش بستر پر پڑی تھی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی۔