سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئیں، لاش کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مین بازار میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے پت فائرنگ کر رہے تھے کہ اسی اثناء ایک خاتون مسماۃ عائشہ زوجہ فضل کریم سکنہ وزیر مال اپنے بچوں کے ہمراہ گھر جا رہی تھی اور فائرنگ کا نشانہ بن گئی،خاتون کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔