مینگورہ، پرانا ڈاکخانہ روڈ پر رات کے وقت کرفیو، شاہراہ دونوں اطراف سے بند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے پرانا ڈاکخانہ روڈ پر رات کے وقت کرفیو نافذ،دونوں اطراف سے رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کی آمد وروفت  بند کردی جاتی ہے،با اثر افراد اور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے مین شاہراہ کی بندش سے عوام رُل گئے، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے پرانا ڈاکخانہ روڈ پر زاہد سٹیل ورکس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا جاتا ہے، سڑک کے عین درمیان میں سیمنٹ کی ٹرک کھڑی کرکے خالی کی جاتی ہے جبکہ روڈ کو دونوں اطراف سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا جاتا ہے ۔علاقہ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹرک خالی کراتے وقت کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ اس سب میں ٹریفک پولیس بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور لوگوں کو دیگر اطراف پر جانے کا کہا جاتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر دوسرے دن رات کے وقت ٹرک کھڑا کرکے خالی کیا جاتا ہے اور مین شاہراہ بند کردی جاتی ہے۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او سوات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ClosedRoad
Comments (0)
Add Comment