مینگورہ، چور دکاندار سے 17 لاکھ چوری کرگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں چور نے دکاندار سے 17 لاکھ سے زائد رقم چوری کردی، متاثرہ شخص کا پولیس سے چور کو گرفتار کرنے اور چوری شدہ رقم بازیا کرانے کا مطالبہ پشاور کے رہائشی عزیز خان ولد گل زادہ نے کہا کہ  رحیم آبادمیں واقع النور پلاور سٹی جو کہ میرا دکان جو چوروں نے لوٹ لیا ہے اور دکان سے تقریباً 17لاکھ روپے لے اڑے، اس حوالے سے میں نے رحیم آباد پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور یہی دکان ہی میرا واحد ذریعہ معاش ہے جو کہ چوروں نے لوٹ کر ہمیں کنگال بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او سوات پر ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں مقامی پولیس چور کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کے ہدایت دیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں اور ہمارے بچوں کو فاقوں سے بچائیں۔

Thieves
Comments (0)
Add Comment